دہلی میں بھارتی پیرا ملٹری فورس کی گاڑی کو حادثہ‘ افسر ہلاک‘ 2 زخمی

200

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی دارالحکومت میں پیرا ملٹری فورس کی گاڑی اور کار کے تصادم میں ایک افسر ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جنوبی دہلی کے علاقے گریٹر کیلاش میں پیرا ملٹری فورس کے افسر ڈرائیور اور باڈی گارڈ کے ساتھ اپنے دفتر جا رہے تھے کہ تیز رفتار کار سے خوفناک تصادم ہوگیا۔ حادثے کے نتیجے میں تینوں افراد شدید زخمی ہوئے اور انہیں اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم 24 سالہ پیرا ملٹری افسر نریندر دوران علاج زیادہ خون بہ جانے کے باعث دم توڑ گیا۔ پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔