جاپان اور جنوبی کوریا میں تجارتی تنازع شدت اختیار کرگیا

361
ٹوکیو: جاپانی وزیر خارجہ تارو کونو تجارتی تنازع پر جنوبی کوریا کے سفیر نام گوان پیو سے گفتگو کررہے ہیں
ٹوکیو: جاپانی وزیر خارجہ تارو کونو تجارتی تنازع پر جنوبی کوریا کے سفیر نام گوان پیو سے گفتگو کررہے ہیں

سیئول (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا اور جاپان کے مابین تجارتی تنازع کے بعد کوریائی عوام جاپانی مشروبات کی کمیابی پر حکومت سے نالاں ہیں۔ خبررساں اداروں کے مطابق تجارتی تنازع میں کمی لانے کے لیے دونوں ممالک کے اعلیٰ اہل کار وں کے درمیان مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی۔ دوسری جانب جاپانی وزیر خارجہ تارو کونو کا کہنا تھا کہ جاپانی کمپنیوں کو ہرجانے کے کیس میں ثالثی سے انکار کرکے سیئول نے 1965 ء کے دوطرفہ معاہدے کی خلاف ورزی کی۔ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات معمول پر آنے پر طے کیا گیا تھا۔