تائیوان کا ہانگ کانگ کے  مظاہرین کو سیاسی پناہ دینے پر غور

146

تائے پے (انٹرنیشنل ڈیسک) تائیوان کی خاتون صدر سائی انگ وین نے کہا ہے کہ ہانگ کانگ کے مظاہرین کو انسانی بنیادوں پر سیاسی پناہ دینے کا معاملہ زیر غور ہے۔ انہوں نے ہانگ کانگ کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ مظاہرین کے تحفظات کا ازالہ کرے۔ خاتون صدر نے یہ بیان کیریبین جزائر کے دورے کی آخری منزل سینٹ لوسیا میں دیا۔ دوسری جانب تائیوان کی ملکی امور کی کونسل نے ہانگ کانگ مظاہرین کی جانب سے سیاسی پناہ کی درخواست موصول ہونے کی تردید کی۔ کونسل نے وضاحت کی کہ اگر کوئی سیاسی پناہ کی درخواست دی گئی تو ادارہ ملکی قانون کے مطابق فیصلہ کرے گا۔