حوثی ملیشیا نے حدیدہ میں مزید نشانچی تعینات کردیے

183

صنعا (انٹرنیشنل ڈیسک) یمن میں حوثی ملیشیا نے مغربی شہر حدیدہ میں تعینات اپنے نشانچیوں میں اضافہ کر دیا۔ یہ پیش حدیدہ میں نئی صف بندی کی نگرانی سے متعلق اقوام متحدہ کی کمیٹی کے مشترکہ اجلاس کے بعد سامنے آئی۔ یمنی میڈیا کے مطابق حوثی ملیشیا نے48 گھنٹے کے دوران اپنے نئے ٹھکانوں اور کمین گاہوں پر درجنوں نشانے باز بھیجے ہیں۔