خام تیل کی قیمت میں بے پناہ اضافے کا امکان نہیں‘ انٹرنیشنل انرجی ایجنسی

151

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) انٹرنیشنل انرجی ایجنسی نے واضح کیا ہے کہ عالمی سطح پر خام تیل کی قیمت میں بے پناہ اضافے کا خدشہ نہیںہے۔ ایجنسی کے مطابق اس وقت خام تیل کی کھپت میں بتدریج کمی واقع ہو رہی ہے اور یہی پہلو خام تیل کی فی بیرل قیمت میں اضافے میں بڑی رکاوٹ ہے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے استعمال میں اضافہ اثرانداز نہیں ہوگا۔