جاپان میں اسٹوڈیو پر حملہ کرنے والے شخص کی شناخت ہوگئی

165

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان کے شہر کیوٹو میں اسٹوڈیو پر حملہ کرنے والے ملزم کی شناخت کرلی گئی۔ خبر رساں اداروں کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ملزم کے کام کو چوری کرکے اس کی نقل کی جارہی تھی جس کی وجہ سے اس نے معروف اینی میشن اسٹوڈیو کو آگ لگا دی۔ پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت 41 سالہ شنجی اوبا کے نام سے ہوئی اور وہ دماغی مسائل کا شکار ہے۔تاہم پولیس کا کہناہے کہ اب تک ملزم اور اسٹوڈیو کے درمیان تعلق ثابت نہیں ہوسکا۔ ملزم نے اپنے اعترافی بیان میں اسٹوڈیو پر چوری کا الزام عائد کیا۔ حادثے میں وہ خود بری طرح سے زخمی اور اسپتال میں زیر علاج ہے۔