دولت مشترکہ ایشیائی کانفرنس اسلام آبادمیں ہوگی

149

اسلام آباد (صباح نیوز)پارلیمانی عوامی رابطوں کے فروغ سے متعلق دولت مشترکہ ایشیائی کانفرنس29 جولائی کو اسلام آبادمیں شروع ہوگی۔ا سپیکر قومی اسمبلی کے مطابق کانفرنس جنوبی ایشیا کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے لائحہ عمل طے کرنے میں معاون ثابت ہو گی ،رکن ممالک اور ان کے پارلیمانوں کو قریب لانے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی ۔ وزیر اعظم عمران خان سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے جمعہ کو ملاقات کی۔ ملاقات میں پارلیمانی امور سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اسپیکر نے وزیراعظم کو دولت مشترکہ کی ایشیا ریجن کانفرنس جو 29جولائی سے اسلام آباد میں منعقد ہو رہی ہے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔