سانحہ 12 مئی کے شریک ملزمان پر 2 اگست کوفرد جرم عاید کی جائیگی

201

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ 12 مئی کے 10 سے زاید مقدمات میں نامزد شریک ملزمان احد اور حق نواز کو مقدمے کی نقول فراہم کر دیں۔ آئندہ سماعت پر فرد جرم عاید کی جائیگی۔ کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو سانحہ 12 مئی کے 10 سے زاید مقدمات کی سماعت ہوئی۔ کیس میں نامزد شریک ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ آئندہ سماعت پر ملزمان پر ترمیمی فرد جرم عاید کی جائے گی۔ عدالت نے سماعت 2 اگست تک ملتوی کردی۔ مقدمے میں میئر کراچی وسیم اختر کو حاضری سے استثنا حاصل ہے۔ 12 مئی کے 4 مقدمات میں میئر کراچی وسیم اختر سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عاید ہو چکی ہے۔ وسیم اختر سمیت 21 ملزمان کی ضمانت ہو چکی ہے۔ عدالت مقدمے کے 18 مفرور ملزمان کو پہلے ہی اشتہاری قرار دی چکی ہے۔ ملزمان کیخلاف تھانہ ائرپورٹ اور دیگر تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔