پاکستان تحریک انصاف نے مرکزی تنظیمی ڈھانچے کا اعلان کر دیا

104

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف نے مرکزی تنظیمی ڈھانچے کا اعلان کر دیا ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف وزیراعظم عمران خان نے باضابطہ منظوری دے دی۔ چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی کی جانب سے تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق عامر محمود کیانی کو پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور احمد جواد کو مرکزی سیکرٹری اطلاعات کی ذمے داریاں سونپ دی گئی ہیں۔