سندھ ہائیکورٹ نے گیس چور کی درخواست ضمانت مسترد کردی

163

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے گیس چوری کے ملزم ملزم غلام مرتضیٰ کی قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست مسترد کردی جس کوایس ایس جی سی کی جانب سے گیس چوری کے لیے ایف آئی آر میں نامزد کیا تھا۔لاڑکانہ میں، گیس یوٹیلیٹی کورٹ نے بھی سول لائنز پولیس تھانے میں درج ایف آئی آر میں نامزد ملزم نادر علی کھوسو کی قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔ ملزم تجارتی مقاصد کے لیے ہیوی انجن کے ذریعے پاور جنریشن کے لیے براہ راست گیس استعمال کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا۔کراچی میں، ایس ایس جی سی کی سیکورٹی سروسز اور کاؤنٹر گیس تھیفٹ آپریشنز کے انٹیلی جنس ونگ نے کمپنی کے کسٹمر ریلیشنز ڈپارٹمنٹ کے نمائندوں اور ایس ایس جی سی پولیس اور فیلڈ ٹیموں کے ساتھ نارتھ کراچی کے علاقے میں 12مشترکہ چھاپے مارے۔ملزمان پاور جنریشن اور گارمنٹ مینوفیکچرنگ کے مقاصدکے لیے پریس بوئلرز چلانے کے لیے گھریلو کنکشنز کا استعمال کررہے تھے‘ایک اور مشترکہ چھاپا اولڈ سٹی ایریا میں مارا گیا جہاں ملزمان منقطع میٹر پوائنٹ پر ربڑ پائپ نصب کرکے ہوٹل کے لیے گیس استعمال کرتے ہوئے پائے گئے۔ جبکہ رفاہ عام سوسائٹی ملیرمیں ایک مشترکہ چھاپے کے دوران ملزم ایک پلاسٹک فیکٹر ی چلانے کیلیے ایک جعلی میٹر نصب کرکے براہ راست گیس حاصل کررہا تھا۔ لیاری کے علاقے میں 260سے زیادہ فلیٹس میں مین لائن سے براہ راست گیس چوری کی جارہی تھی۔گیس کی اس غیر قانونی توسیع میں استعمال ہونے والے تمام ربر پائپس اور فٹنگزنکال دی گئیں۔سی جی ٹی او ٹیموں نے حیدرآباد میں بھی چھاپے مارے جہاں ملزمان تجارتی مقاصدکے لیے گیس کا گھریلواستعمال کررہے تھے جس میں بجلی فروخت کرنے اور سڑک کے کنارے ہوٹل چلانے کے لیے پاور جنریشن کیلیے استعمال ہورہی تھی۔ سکھر میں بھی مجرمان کے خلاف چھاپے مارے گئے جو تجارتی مقاصد کے لیے ڈائریکٹ لائن کے ذریعے گیس استعمال کررہے تھے۔ ایک اور چھاپے میں، لاڑکانہ میں زیر زمین چوری کاپتا چلایا اور شکارپور اور ملحقہ علاقوں میں متعدد گاؤوں میں کلیمپز کو ہٹالیاگیا۔ نوشہرو فیروز اور مورومیں چھاپوں کے دوران میں 11گھروں کو براہ راست سروس لائن سے فراہم کی جانے والی گیس کو منقطع کردیا گیا۔ایس ایس جی سی کے ڈسٹری بیوشن ڈپارٹمنٹ نے کوئٹہ کے سریاب کے علاقے میں واٹر ہائڈرنٹ کی سائٹ پر چھاپہ مارا جہاں ڈائریکٹ ٹیپ استعمال کرتے ہوئے گیس پر 200کے وی اے کا جین سیٹ چلایا جارہا تھا۔