کراچی: چیف جسٹس کی سربراہی میں پولیس اصلاحات سے متعلق اجلاس

140

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں پولیس اصلاحات سے متعلق اجلاس ہوا جس میں پولیس ریفارمز سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، عدالت عظمیٰ کراچی رجسٹری میں ہونے والے اجلاس میں سندھ پولیس ایکٹ سمیت ملک بھر میں پولیس اصلاحات کے متعلق غور کیا گیا، اجلاس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران سے پولیس ریفارمزسے متعلق مشاورت کی گئی، موجودہ پولیس کے قوانین میں ترمیم کے متعلق حاضر سروس آئی جیز سے بھی مشاورت کی گئی، ملک بھر کے آئی جیز نے صوبوں کے قوانین سے متعلق عدالت کو آگاہ کیا۔ اجلاس میں آئی جی سندھ، آئی جی خیبرپختونخوا، آئی جی آزاد کشمیر، آئی جی بلوچستان شریک ہوئے جبکہ آئی جی پنجاب کی جانب سے ان کے نمائندے شریک ہوئے۔ ایس پی فیصل آباد کامران عادل پنجاب پولیس کی نمائندگی کر رہے تھے۔