فرانس پاکستان کوآسان شرائط پر 50ملین یورو قرض دیگا

145

اسلام آباد (اے پی پی) فرانس پاکستان کو 50 ملین یورو (9 ارب روپے) کا نرم شرائط پر قرضہ جبکہ درگئی اور چترال ہائیڈرو پروجیکٹ کی بحالی کے لیے 0.2 ملین یورو (36 ملین روپے) کی گرانٹ فراہم کرے گا۔ اس سلسلے میں سیکرٹری اکنامک افیئرز ڈویژن نور احمد، فرانس کے سفیر مارک بارٹے اور کنٹری ڈائریکٹر آف فرنچ ایجنسی فار ڈویلپمنٹ (اے ایف ڈی) جیکی ایمپرو نے جمعے کو درگئی اور چترال ہائیڈرو پروجیکٹ کے لیے 0.2 ملین یورو کے گرانٹ معاہدہ اور 50 ملین یورو مالیت کے کریڈٹ فیسلٹی ایگریمنٹ پر دستخط کیے۔ اس موقع پر سیکرٹری اکنامک افیئرز ڈویژن نے فرانسیسی حکومت اور اے ایف ڈی کا پاکستان کی موجودہ مالی تعاون پر شکریہ ادا کیا۔