پشاور میٹرو منصوبہ کرپشن کی جڑ ہے‘ احسن اقبال کا دعویٰ

110

اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ن لیگ کے ہاتھ صاف ہیں اس کو کسی چیز کا خوف نہیں‘ پشاور میٹرو منصوبہ کرپشن کی جڑ ہے‘مریم نواز کے اسلام آباد احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر کرفیو لگا دیا گیا‘ ایسے لگ رہا تھا جیسیبھارتی فوجیں حملہ آور ہونے والی ہیں‘ شاہد خاقان عباسی کو سستی گیس فراہم کرنے کی سزا دی جا رہی ہے‘ خواجہ سعد رفیق کو بھی ریلوے اپنے پائوں پر کھڑی کرنے کی سزا مل رہی ہے‘ آخر عمران نیازی کی الیکشن کمیشن میں بیرونی فنڈنگ کا حساب کیوں نہیں لیا جاتا؟ اسٹیٹ بینک کی جانب سے پی ٹی آئی کے بے نامی اکاؤنٹس کی نشاندہی کا نوٹس کیوں نہیں لیا جارہا؟ آخر عمران نیازی کب تک خاردار تاروں کے پیچھے چھپیں گے؟ عوام کا ہاتھ تمہارے گریبان پر پڑنے والا ہے۔ ان خیالات کا اظہار احسن اقبال نے جمعے کے روز احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف جس کی پنجاب حکومت ضرب المثل کے طور پر پوری دنیا میں جانی جاتی ہے ان کو بھی آج رسوا کیا جا رہا ہے۔