پاکستان کا آتشزدگی کے واقعے میں جانی نقصان پر جاپان سے اظہار افسوس

180

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان نے جاپان کے شہر کیوٹو میں اینی میشن اسٹوڈیو پر ہونے والی آتشزدگی کے دلخراش واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام اور حکومت اس دکھ کی گھڑی میں اپنے جاپانی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ جمعہ کو ترجمان دفتر خارجہ نے ایک ٹویٹ میں اس آتشزدگی کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر جاپان کی حکومت اور عوام سے تعزیت کی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان کے عوام اور حکومت دکھ کی اس گھڑی میں اپنے جاپانی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔