حافظ نعیم الرحمن و دیگر کا فصیح الرحمن کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

115

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن ، نائب امرا کراچی برجیس احمد ، ڈاکٹر اسامہ رضی ، ڈاکٹر واسع شاکر، مسلم پرویز ،راجا عارف سلطان،سیکرٹری کراچی عبدالوہاب، ڈپٹی سیکرٹریز راشد قریشی ، حافظ عبد الواحد شیخ ، انجینئر عبد العزیز ، عبد الرزاق خان ، یونس بارائی، سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری و دیگر نے جماعت اسلامی ضلع وسطی کے رکن فصیح الرحمن کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے مغفرت ،لواحقین وپسماندگان کے لیے صبرجمیل کی دعا کی ہے ۔