سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کھل گئے

155

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سوئی سدرن کمپنی کی جانب سے سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی ہفتہ کے روز بحال رہے گی۔صوبے بھر کے سی این جی اسٹیشنزکو جمعہ کی صبح آٹھ بجے سے ہفتہ صبح آٹھ بجے تک کیلئے گیس فراہمی معطل رکھنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے،صوبے میں پیر اور بدھ کے روز بھی سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہمی معطل رہی تھی۔