انجمن تاجران سندھ کراچی ڈویژن نے وکلاء پینل تشکیل دے دیا

229

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاقی بجٹ 2019-2020 میں عائد کیے گئے ٹیکسوں اور اس کی وجہ سے تاجروں میں پائی جانے والی بے چینی اور مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے انجمن تاجران سندھ کے صدر سندھ وقار حمید میمن اور کراچی ڈویژن کے صدر جاوید شمس ودیگر ممبران کی مشاورت سے 5 رکنی وکلاء کا پینل تشکیل دے دیا ہے جس کا مقصد تاجروں کو ٹیکسوں سے متعلق دشواریوں کا حل پیش کرنا اور ان کی رہنمائی کرنا ہے۔کراچی ڈویژن کے صدر جاوید شمس نے ایک بیان میں کہاکہ انجمن تاجران سندھ کے کراچی ڈویژن کے مرکزی دفتر3/9کمرشل ایریا الیکٹرونکس مارکیٹ لیاقت آباد نمبر 10میں ٹیکس امور کے ماہر وکلاء ہفتے میں دو روز جمعہ اور ہفتہ کی شام 5.30 سے 7.30بجے تک تاجرودکانداروں کی رہنمائی اور مشاورت کے لیے موجود ہوں گے۔ وکلاء سے پیشگی وقت لینے کے لیے 02134134310 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔