سیکر ٹری انو سمنٹ کا ایف پی سی سی آئی ہیڈ آفس کا دورہ

172

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سند ھ کے سیکر یٹر ی انو سمنٹ احسن علی منگی نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز اف کامر س اینڈ انڈسٹر ی کے صدر انجینئر دارو خان اچکز ئی کی دعوت پر اپنی ٹیم کے ہمراہ ایف پی سی سی آئی ہیڈ آفس کراچی کا دورہ کیا ۔ اس دورے کا مقصد سندھ کے مختلف سیکٹرز خاص طور پر زراعت اور لائیو اسٹاک میں سر مایہ کاری کے مواقعو ں پر تبا دلہ خیا ل کر نا تھا ۔اس سیشن میں مختلف چیمبرز اور ٹر یڈ ایسو سی ایشن کے نما ئندوں نے شر کت کی جن میں ایف پی سی سی آئی کے سنیئر نائب صدر ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ، نائب صدورنو ر احمد خان، ارشد جمال ، مسلم ، محمدی ، سابق نا ئب صدر ممتا ز علی شیخ ، پاکستان لیدر گا رمنٹس مینو فیکچر ز اور ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن کے چیئر مین سید شجا عت علی، دادو سی سی آئی کے صدر غلام مصطفیٰ سو لنگی ، شیخو پو رہ سی سی آئی کے صدر حا جی دھنی بخش میمن ، شہید بے نظیر آباد سی سی آئی سے شیراز علی ، ایف پی سی سی آئی کے رئیل اسٹیٹ کے کنو نیر شامل تھے۔ صو با ئی سر مایہ کاری کے سنیئر آفسران نے سند ھ میں مختلف معا شی اور اسپیشل اکنا مک زونز پر پر یز نٹیشن دی ۔ سیکر یٹری اور ان کی ٹیم نے ان سیکٹر ز کے ممکنہ سر مایہ کاری کے مواقع اور صو بے میں سر ما یہ کاری کو بڑھا نے کے لیے سند ھ گو رنمنٹ سے لیے گئے اقدام پر وضا خت دی ۔سندھ انٹر پرا ئز ڈویلپمنٹ فنڈ کے مینیجنگ ڈائر یکٹر محبو ب الحق بھی سیکر یٹر ی کی ٹیم کے ہمراہ تھے ۔ سیکر یٹر ی نے فنانس کی آسان شرائط پر فرا ہمی کی یقین دہا نی کروائی ۔