فی تولہ سونا700روپے مہنگاہوکر نئی بلندترین سطح پر پہنچ گیا

76

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا700روپے مہنگاہوکرملکی تاریخ کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گیا۔اونس سونے کی قیمت میں16ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت 1422 ڈالر سے بڑھ کر 1438 ڈالر ہوگئی ۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت میں 600 روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میںفی تولہ سونے کی قیمت 83400 روپے سے بڑھ کر 84100روپے اوردس گرام سونے کی قیمت 71485روپے سے بڑھ کر 72085 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔