پاکستان اسٹاک مارکیٹ: سرمایہ کاری مالیت میں 13ارب سے زائدکااضافہ

205

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںجمعہ کواتارچڑھائو کے بعدتیزی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس کی32400کی نفسیاتی حدبحال ہوگئی،تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں 13ارب45کروڑ روپے سے زائدکااضافہ، کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت39.05فیصدزائد جبکہ 49.50فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فروخت کے دبائواور پرافٹ ٹیکنگ کے سبب کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہواٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 32000کی نفسیاتی حد سے بھی گرگیاتاہم بعدازاں حکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہائوسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے سیمنٹ، توانائی، بینکنگ، کیمیکل، فوڈز، اسٹیل سمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرمیں خریداری کے باعث مندی کے اثرات زائل ہوگئے اور کے ایس ای 100 انڈیکس کی32500کی حد بھی بحال ہوگئی تاہم ملکی کرنسی مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر بڑھنے سے مقامی سرمایہ کار گروپوں نے اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس کی 32500کی حد ایک بار پھرگرگئی تاہم اتارچڑھائو کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام کے ایس ای 100 انڈیکس 149.23 پوائنٹس اضافے سے 32458.77 پوائنٹس پر بند ہوا۔جمعہ کو مجموعی طورپر316کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے155کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ، 129کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ32کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں 13 ارب 45 کروڑ 96 لاکھ 28 ہزار600روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 65 کھرب 75 ارب 25 کروڑ 17 لاکھ 24 ہزار 926 روپے ہو گئی۔ جمعہ کومجموعی طور پر 12 کروڑ 15 لاکھ 56 ہزار 220 شیئرزکاکاروبارہوا،جوجمعرات کی نسبت 3 کروڑ 41 لاکھ 42 ہزار 970 شیئرز زائد ہیں۔قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے ہینو پاک موٹرزکے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت 13.50 روپے اضافے سے335.00روپے اور آرکوماپاک کے حصص کی قیمت10.00روپے اضافے سے 475.00 روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی نیسلے پاکستان کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت 340.00 روپے کمی سے 6460.00 روپے اور ایبٹ لیبارٹریزکے حصص کی قیمت16.71روپے کمی سے 363.31روپے ہو گئی۔ جمعہ کو میپل لیف کی سرگرمیاں 1 کروڑ 44 لاکھ 13 ہزار 500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت28پیسے اضافے سے 19.78 روپے اورٹی آر جی پاک لمیٹڈ سرگرمیاں 1 کروڑ 21 لاکھ 80 ہزار500شیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی، جس کے شیئرزکی قیمت 50 پیسے اضافے سے13.00روپے ہوگئی۔جمعہ کوکے ایس ای 30 انڈیکس 121.05پوائنٹس اضافے سے 15395.59 پوائنٹس،کے ایم آئی 30 انڈیکس 600.81 پوائنٹس اضافے سے 51004.52 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 48.75 پوائنٹس اضافے سے23815.76پوائنٹس پربندہوا ۔