نیلم کے ندی نالوںپر پل تعمیر کیے جائیں،شیخ عقیل الرحمن

243

نیلم ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموںو کشمیرکے نائب امیر شیخ عقیل الرحمن ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ حکومت نیلم کے مسائل کو ترجیح اول میں رکھے،آتھمقام سے تائو بٹ تک سڑک پختہ اور کشادہ کی جائے،نیلم کے ندی نالوںپر پل تعمیر کیے جائیں تاکہ عوام کوریلیف ملنے کے ساتھ ساتھ سیاح بھی استفادہ کریں،نیلم کے ندی نالوں کے قریب آبادی کو محفوظ مقامات پر متبادل جگہ دے کر شفٹ کیا جائے،حکومت سانحہ لیسوا میں شہداء کے لواحقین کو فوری معاوضہ اور زخمیوںکو مفت علاج کی سہولت فراہم کرے،موسم سرما میںکیل تائوبٹ تک ہیلی کاپٹر سروس فراہم کی جائے اور حکومت سبسیڈی دے ۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے وادی نیلم کے 2روزہ دورے کے دوران لیسوا میں متاثرین ا ورمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہاکہ جماعت اسلامی کے رضا کار اور الخدمت فائونڈیشن سب سے پہلے پہنچ کر اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں،جماعت اسلامی متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی،ہمارے ادارے اور رضا کار مصروف جہد ہیں۔ انہوںنے کہاکہ نیلم کے عوام نے تحریک آزادی کشمیر میں سرینگر کے عوام کے برابر کردار ادا کیا اور جہاد کیا پاک فوج کے شانہ بشانہ یہاں کے عوام کھڑے ہیں۔انہوںنے کہاکہ حکومت پوری وادی نیلم کا جائزہ لے کر ان مقامات کی نشاندھی کرے اور عوام کو متبادل جگہ دے کر محفوظ مقامات پر منتقل کرے تاکہ آئندہ اس طرح کے حادثات سے بچا جاسکے ۔