آج کا سورج جماعت اسلامی کی کامیابی کے ساتھ طلوع ہوگا

227

پشاور(وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی ضلع پشاورکے جنرل سیکرٹری کفایت احمد نے کہا ہے کہ آج قبائلی عوام جماعت اسلامی پر اعتماد کا اظہار کریں گے۔ 20جولائی کا سورج جماعت اسلامی کی کامیابی لیکر طلوع ہوگا۔ قبائل میں 2018ء الیکشن کی یاد دہرائی گئی تو جمہوریت کے لیے بڑا خطرہ ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع خیبر میں مختلف کارنرمیٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صدر جے آئی یوتھ نورغلام آفریدی ، جمال الدین ،حاجی عابد ، نثارلالا اور جوہر حسین و دیگر ذمے دارا ن بھی موجودتھے۔ کارنرمیٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کفایت احمد نے کہاکہ جماعت اسلامی کے اُمیدواران کی کامیابی کے بعد عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔ پیپلزپارٹی ، مسلم لیگ ن حکومتیں 10 برسوں میں اتنی نا کامی سے دوچار نہیں ہوئی جتنا تحریک انصاف کی موجودہ حکومت 11ماہ میں ناکام ہوئی ہے۔ تحریک انصاف کے پاس کوئی ویژن نہیں صرف عوام کوچینلز اور فیس بک میں کارکردگی دکھا رہی ہیں اور خود تحریک انصاف باقاعدہ سیاسی پارٹی نہیں بلکہ کچرے کا ڈھیر ہے ۔ انہوں نے کہاکہ قبائل جماعت اسلامی کو ووٹ دیں کیونکہ عمران خان کی طرح ان کے اُمیدواران کا بھی اپنے وعدوں سے یوٹرن لے گا۔ عمران خان تے اپنے وعدوں سے یوٹرن لے کر آئی ایم ایف سے قرضہ لے کر مہنگائی کا طوفان کھڑا کرکے غریب عوام کے لیے زندگی اجیرن بنادی ہے۔