لاڑکانہ پولیس کی کارروائی، سنگین مقدمات میں مطلوب 5 ملزمان گرفتار، منشیات برآمد

210

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش کی ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب 5 ملزمان کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلی۔ سچل پولیس نے دوران چیکنگ ابوبکر مقام کے قریب ملزم درویش جیلانی کو چرس سمیت، نوڈیرو پولیس نے دوران چیکنگ ڈہیسر کالونی سے ملزم فدا چنا کو چرس سمیت، شہید الٰہی بخش سیال پولیس نے دوران چیکنگ ملزم منٹھار اوڈانو کو چرس سمیت، باقرانی پولیس نے دوران چیکنگ ملزم قادر جو کھیو کو ہیروئن سمیت اور بقاپور پولیس نے دوران چیکنگ نوحانی پھاٹک سے ملزم گلزار ہکڑو کو بھنگ سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار تمام ملزمان کیخلاف ایسے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔