سول سوسائٹی کو منظم ہو کر اپنے اجتماعی مسائل کے حل کے لیے اٹھنا چاِہیے، محمد عمر خان

173

جھڈو (نمائندہ جسارت) جھڈو کی تعلیمی شخصیت اور سماجی رہنما محمد عمر خان نے کہا ہے کہ جھڈو کی سول سوسائٹی کو منظم ہو کر اپنے اجتماعی مسائل کے حل کے لیے اٹھ کھڑا ہونا چاِہیے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا مستقل عذاب، ڈیڈکشن بلوں کے نام پر صارفین پر بھاری جرمانے عائد کرنے، شہر بھر میں منشیات کی کھلے عام فروخت کیخلاف شہریوں کو مل کر جدوجہد کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمات کی فراہمی کے ذمہ دار اور قانون نافذ کرنے والے ادارے خدمات کی فراہمی میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں، ایسی صورت میں شہری حلقوں کو سنجیدگی سے اپنے اجتماعی مسائل پر سوچنا ہوگا اور مشترکہ جدوجہد کے لیے لائحہ عمل اپنانا ہوگا۔ انہوں نے حیسکو چیف سے مطالبہ کیا کہ اسکول ٹائمنگ میں لوڈشیڈنگ کو فوری ختم کیا جائے۔
روہڑی پولیس کی اہم کارروائی، چور گروہ کے سرغنہ سمیت دو کارندے گرفتار
سکھر (نمائندہ جسارت) روہڑی پولیس کی اہم کارروائی چور گروہ کے سرغنہ سمیت دو کارندے گرفتار، گرفتار ملزمان کا روہڑی سمیت دیگر علاقوں میں چوری کی مختلف وارداتوں کا اعتراف، ملزمان سے 4 تولہ سونا، کیش و دیگر مسروقہ سامان برآمد، گرفتار ملزمان میں فہیم اور دانش شامل ہیں، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے، برآمد شدہ سونا، کیش و دیگر مسروقہ سامان مالکان ارشد میمن، امیر کمار اور وحید کے حوالے کردیا گیا، مالکان نے چوری برآمدگی اور ملزمان کی گرفتار پر ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں سے اظہار تشکر کیا ہے۔