آج ہیر آباد تا گاڑی کھاتہ 12 گھنٹے پانی کی فراہمی معطل رہے گی، ایچ ڈی اے

60

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) ادارہ ترقیات حیدر آباد (ایچ ڈی اے) کے جاری اعلامیے کے مطابق آج ہیر آباد تا گاڑی کھاتہ 12 گھنٹے پانی کی فراہمی معطل رہے گی، صارفین کو اپنی ضرورت کے مطابق پانی ذخیرہ کرنے کا مشورہ۔ ان علاقوں میں تواتر کے ساتھ موصول ہونے والی قلت آب اور کم پریشر کی شکایات کے ازالے کے لیے ڈائریکٹر جنرل و منیجنگ ڈائریکٹر واسا غلام محمد قائم خانی کی ہدایت پر لائنوں کی لیکجز اور دیگر متاثرہ حصول کی مرمت کے لیے جامشورو روڈ پر واقع 1MGD پمپ سے آج صبح 8 سے رات 8 بجے تک پانی کی فراہمی معطل رہے گی۔ جس کے نتیجے میں ہیر آباد، صحافی کالونی، حر کیمپ، مارکیٹ ایریا، تلک چاڑھی، گاڑی کھاتہ اور ملحقہ علاقے متاثر ہوں گے۔ اعلامیے میں مذکورہ علاقوں کے مکینوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنی ضرورت کے مطابق پانی ذخیرہ کرلیں تاکہ قلت آب کی مشکلات سے دور رہ سکیں۔