پولیس اور بھتا خور مل کر غیر قانونی طور پر اسٹینڈ چلارہے ہیں، غلام شبیر پنہور

146

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) سوزوکی ٹیکسی ڈرائیور ورکرز یونین لطیف چوک کوٹری کا اجلاس غلام شبیر پنہور کی زیر صدارت ہوا جس میں اللہ والا چوک کوٹری پر غیر قانونی پرائیویٹ سوزوکی اسٹینڈ اور پارک پر غیر قانونی دکانیں بننے پر سخت تشویش کااظہار کیا گیا۔ حالانکہ سپریم کورٹ کا پارکوں کو خالی کرنے کے واضح احکامات موجود ہیں، سندھ ہائی کورٹ حیدر آباد نے پرائیویٹ گاڑیوں کے چلنے پر پابندی لگائی ہوئی ہے لیکن پھر بھی پولیس اور بھتا خور مل کر اسٹینڈ چلارہے ہیں، جس کو روکا جائے۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری محبوب پٹھان، نبی بخش جمالی، انور پنہور بھی موجود تھے۔