قادیانی اسلام اور پاکستان کے دشمن  ہیں،سرگرمیوں کو روکا جائے، خالد قادری

219

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے مذہبی وسماجی رہنما خالد قادری نے کہاہے کہ قادیانی اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں ملک بھر میں قادیانیوں کی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے ختم نبوت اور استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مفتی شریف سعیدی، قاری بلال، علامہ فیاض الحسن چشتی، صاحبزادہ محمد زبیر ہزاروی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ افسوسناک بات یہ ہے کہ میرپور خاص میں عیدالفطر پر قادیانیوں نے عید کی نماز گراؤنڈ میں پڑھائی اور انتظامیہ خاموش تماشائی بنی رہی، آئندہ ایسا نہیں ہونے دیں گے۔