معصوم بچوں کے قاتل کو سرعام پھانسی  دی جائے، مولانا عبدالواحد سواتی

120

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) جمعیت علما اسلام س کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولانا حافظ عبدالواحد سواتی نے کہا ہے کہ حیدر آباد میں دو معصوم بچوں کا اغوا کے بعد قتل نام نہاد ریاست مدینہ کی دعویدار حکومت کے لیے لمحہ فکر ہے۔ اس لیے کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ کرنا ریاست کی ذمے داری ہے مگر افسوس کہ حکمران اپنی ذمے داریوں سے غافل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفد کے ہمراہ جی او آر کالونی میں مقتولین بچوں کے والد انتظار حسین اور خاندان کے دیگر افراد سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر کارروائی مکمل کرکے مجرم کو سرعام پھانسی دی جائے۔