رابی سینٹر نامی اسکیم کے متاثرین کی عوامی  نیشنل پارٹی کے رہنمائوں سے ملاقات

183

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) مکی شاہ تھانے کے قریب ریلوے کے پلاٹ پر شروع کی گئی رابی سینٹر نامی اسکیم کے متاثرین نے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر انور زیب خان، سینئر صوبائی نائب صدر شاہد علی خان اور ضلعی صدر جاوید خان سے ملاقات کی اور بتایا کہ کچھ عرصہ قبل ریلوے کے اس پلاٹ پر ایک اسکیم شروع کی گئی اور اس کے افتتاح کے موقع پر ایک بڑی تقریب منعقد کی گئی۔ اسکیم کا نام رابی سینٹر بتایا گیا اور سائٹ پلان لگایا گیا، مدت پوری ہونے کے بعد بھی اسکیم شروع نہیں کی گئی ہے جبکہ یہاں دکانداروں نے دکانیں اور رہائشی فلیٹ بک کرائے تھے جس کے کروڑں روپے بنتے ہیں، ہم نے یہ پیسہ اپنے بچوں کو پیٹ کاٹ کر دیا لیکن اب دفتر جاتے ہیں تو جواب دیا جاتا ہے یہاں آئندہ مت آنا۔ جن لوگوں نے اسکیم بنائی تھی وہ بھاگ چکے ہیں، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنمائوں نے وفد کو اپنی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔