پریس کلب اور ایوان صحافت بدین کے لیے سالانہ گرانٹ کی منظوری

227

بدین (نمائندہ جسارت) ضلع کونسل بدین کا سالانہ بجٹ اجلاس وائس چیئرمین اللہ ڈنو چانڈیو کی زیر صدارت ہوا، جس میں ضلع کونسل بدین کے اراکین کی جانب سے پیش کی گئی تحریری مشترکہ قرار داد میں بدین پریس کلب اور ایوان صحافت بدین کے لیے دس دس لاکھ روپے کی سالانہ گرانٹ کی متفقہ منظوری دی گئی۔ ضلع کو نسل بدین کا بجٹ اجلاس وائس چیئرمین حاجی اللہ ڈنو چانڈیو کی صدارت میں ہوا۔ بجٹ اجلاس میں پیپلز پارٹی اور حزب اختلاف کے ارکین ضلع کونسل عبدالرحمن بلوچ، عبدالغفور نظامانی، حاجی سائیں بخش جمالی، عزیز اللہ ڈیرو، میر نور احمد تالپور،ساجدہ تالپور، خورشید میمن، عبدالشکور نھڑیو سمیت دیگر اراکین نے تحریری قرار داد پیش کی کہ بدین پریس کلب اور ایون صحافت بدین کو گزشہ کئی سال سے ضلع کونسل کی جانب سے سالانہ گرانٹ دی جاتی رہی ہے جو گزشتہ چار سال سے ادا نہیں کی گئی۔ دونوں صحافتی اداروں کو دس دس لاکھ روپے سالانہ گرانٹ بجٹ میں شامل کر کے منظور کیا جائے۔ ارکین کی جانب سے پیش کی گئی مشترکہ قرداد کو ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔