فردوس شمیم نقوی نے احتجاجی مراسلہ  الیکشن کمیشن میںجمع کرادیا

148

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے دیگر اراکین اسمبلی کے ساتھ گھوٹکی کے ضمنی انتخابات میں افسران کے تقرر وتبادلے پر احتجاجی مراسلہ الیکشن کمیشن میں جمع کرادیاہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی نے کہاکہ این اے 205 میں حکومت من پسند افسران کوتعینات کررہی ہے۔ہم نے تعینات ہونے والے افسران کی فہرست مانگی تھی۔ الیکشن کمیشن نے ہمیں فہرست نہیں دی۔