آرٹس کونسل:رحمت روہیلہ کی کتاب  ’’حاصل عمرِرواں ‘‘ کی رونمائی آج ہوگی

171

کراچی (پ ر)آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام مصنف رحمت روہیلہ کی کتاب ’’حاصل عمرِرواں ‘‘ رودادسفرارض مقدس نجدوحجازکی تقریب رونمائی آج شام ساڑھے 7 بجے منظر اکبرہال میں منعقد کی جارہی ہے ۔ تقریب کی صدارت پروفیسر سحر انصاری کریں گے۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر پیرزادہ قاسم رضا صدیقی ہوںگے۔ رشید اطہر بھوپالی، ضیاء شہزاد، نذیر متین اورراشد نور اظہارخیال کریںگے۔