کوسٹ گارڈز نے کروڑوںروپے کی چھالیہ پکڑلی

136

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کوسٹ گارڈز نے کروڑوں رو پے کی چھالیہ اسمگلنگ کی کو شش ناکام بنادی، کروڑوں روپے مالیت کی چھالیہ اور دیگر غیر ملکی سامان برآمد کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان کے علاقے وندرمیں واقع باغیچوں کے اندر چھپائی گئی19ٹن سے زائد چھالیہ، ہزاروں غیر ملکی سگریٹ اسٹیک اوربھاری مقدار میں بھارتی گٹکا برآمدکرلیا۔ جبکہ ایک اور کارروائی کے دوران کراچی سپر ہائی وے سے ڈمپر میں چھپائی گئی12ٹن سے زائد چھالیہ برآمد کر کے 01 فراد کو گرفتار کر لیا۔پکڑی جانے والی چھالیہ اور غیر ملکی اشیاکی عالمی مارکیٹ میں مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈزکی طرف سے کراچی سے جاری ہونے اعلامیہ کے مطابق کارروائی خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاعات پر کی گئی۔