رینجرزنے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے5ملزمان کو گرفتار کرلیا

69

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رینجرزنے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے5ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق بغدادی کے علاقے میں رینجرزنے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ساحل کو گرفتار کیا، جس کا تعلق لیاری گینگ وار (زاہد لاڈلا گروپ)سے ہے۔ ملزم علاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہے۔جبکہ سعیدآباد کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے2 ملزمان محمد نعمان اور طاہر حسن کو گرفتار کیا، جو رہزنی، ڈکیتی اوراسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ماڈل کالونی کے علاقے میں بھی رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے2 ملزمان یاسر خان اور خلیل احمد کو گرفتار کیا جو علاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ،ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات بھی بر آمدکی گئی ہے اور تمام ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔