صوبے بھرمیںقائم ریڈ یالوجی سینٹر زکوضابطہ اخلاق میںلانے پرغور

162

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن (ایس ایچ سی سی) اور پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی (پی این آر اے) کے ماہرین کی میٹنگ کراچی میں ہوئی، جس میں سندھ بھر میں قائم ریڈیالوجی سینٹرز کو ضابطہ اخلاق میں لانے، معیار میں بہتری اور تشخیص و طبی آلات کی حالت کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ سی سی اور پی این آر اے کی میٹنگ میں ڈائریکٹر پی این آر اے خالد حسین کی سربراہی میں ماہرین نے شرکت کی۔ ایس ایچ سی سی کے ماہرین نے غیر معیاری ایکسرے مشینوں و دیگر طبی آلات، تاب کاری کے اثرات اور اس کے حوالے سے آگاہی اور لیبارٹریوں میں خلاف ضابطہ پریکٹس و دیگر امور کے حوالے سے شرکا کوآگاہ کیا۔ ایس ایچ سی سی کی ٹیم نے کسی بھی لیبارٹری کے لائسنس کے اجراء سے پہلے اس کے معائنے اور سر ٹیفکیٹس کی تصدیق سے مشروط کرنے کی سفارش کی جب کہ ٹیم نے لیبارٹری کے لائسنس کے اجراء سے پہلے معائنے کے لیے اپنے ماہرین کی خدمات بھی پیش کیں۔ جس پر پی این آر اے کے ماہرین نے مستقبل میں ایس ایچ سی سی کے ماہرین سے مل کر کام کرنے کی تجویز قبول کرلی اور جلد اس حوالے سے پی این آر اے کی ٹیم ٹریننگ ورکشاپ میں شرکت کرے گی۔ آخر میں دونوں اداروں کے ماہرین نے مستقبل میں سندھ میں صحت کی سہولیات میں بہتری لانے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔