نوشتہ دیوار پڑھ رہا ہوں، وزیراعلیٰ بھی گرفتار ہونے والے ہیں،فردوس شمیم

121

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ میںنوشتہ دیوار پڑھ رہاہوں،وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ کی گرفتاری جلدمتوقع ہے، شاہد خاقان عباسی میںہمت توتھی کہ انہوں نے نیب کو دیے گئے جواب ویب سائٹ پر لگادیے، مرادعلی شاہ نے سندھ بینک کے ذریعے یکمشت سو کروڑ کاقرضہ دیا اور وہ اس کا جواب نہیں دے رہے ہیں۔جمعہ کو سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل اسمبلی کے میڈیا کارنرپرذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر سندھ اسمبلی کا اجلاس نہ ہورہا ہو تو اسپیکر آغا سراج درانی کو لانڈھی جیل میں رکنا پڑے گا جہاں انہیں شہد اور زیتون نہیں مل سکے گا اس لیے بغیر کسی مناسب وجہ کے اجلاس کو طوالت دی جارہی ہے۔