میاںتنویر ودیگرکا خلیفہ انوار احمد  ٹینٹ والے کے انتقال پراظہارِافسوس

160

کراچی (پ ر) پاکستان بزنس فورم کے دیرینہ رفیق اورتحریک اسلامی کے کارکن خلیفہ انوار احمد ٹینٹ والے کے انتقال کی خبرپاکستان کے تجارتی اور سماجی حلقوںمیںنہایت دکھ کے ساتھ سنی گئی۔پاکستان بزنس فورم کی مجلس عاملہ کے ارکان اورچیئرمین میاں تنویر احمد مگوںنے خلیفہ انوار کے انتقال پردکھ کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ وہ ایک ایسے دیرینہ ساتھ سے محروم ہوگئے جواخلاق کاپیکر اورنظریاتی جدوجہدکاغیر معمولی استعارہ تھے ا ن کی ساری زندگی دین کے قیام اوراصلاح معاشرے کے کام کرتے ہوئے گزری۔تما م اراکین نے ان کی مغفرت کے لیے دعاکی۔بی بی ایف کراچی کے صدر شکیل صدیقی نے ان کی کوششوںکوسراہا اوران کی مغفرت کے لیے دعاکی۔