کابل میں یونیورسٹی کے باہردھماکا‘8افرادہلاک‘33زخمی

198

کابل(خبرایجنسیاں) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں یونیورسٹی کے باہر دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 33 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب طلبہ صبح کے وقت امتحان دینے کے لیے یونیورسٹی کے اندر موجود تھے، لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا پہلے سے نصب آئی ای ڈی سے کیا گیا۔ ادھر کسی گروپ یا تنظیم کی جانب سے اب تک دھماکے کی ذمے داری قبول نہیں کی گئی ہے۔علاوہ ازیں افغان طالبان نے سویڈن کی غیر سرکاری تنظیم کو طبی مراکز دوبارہ کھولنے کی اجازت دے دی ہے ۔ امریکا نے اس پر تبصرے سے انکار کیا ہے۔