پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کرانے سے معذرت نہیں کی‘الیکشن کمیشن

151

اسلام آباد(اے پی پی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تردید کی ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے سے معذرت نہیں کی، حکومت پنجاب نے ابھی تک صوبے میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے کوئی مشاورت نہیں کی اور نہ ہی لوکل گورنمنٹ کے حوالے سے رولز بنائے ہیں، اس سلسلے میں کیس عدالت میں ہے۔ جمعہ کو جاری بیان میں الیکشن کمیشن نے وضاحت کی ہے کہ اس وقت ایسی بات محض قیاس آرائی ہو سکتی ہے یا ایسی خبریں کسی کی ذاتی رائے ہو سکی ہے، انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی آئینی ذمے داری ہے جس کے لیے الیکشن کمیشن ہمہ وقت تیار رہتا ہے۔