کارکنوں کو گرفتار کرنا آمرانہ سوچ کا عکاس ہے،مریم اورنگزیب

77

اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نہتے کارکنوں کو گرفتار کرنا عمران صاحب کی آمرانہ اور فسطائی سوچ کی عکاس ہے ۔ انہوں نے خواتین سمیت پارٹی کاکنوں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب آپ نواز شریف، ،شہباز شریف اور مریم نواز شریف فوبیا کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے نیب کورٹ پہنچنے سے پہلے نہتے کارکنوں کو گرفتار ، خوف نہیں تو اور کیا ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب رات نیند نہیں آئی ہو گی کہ مریم نواز نے اسلام آباد آنا ہے، مریم نواز شریف نے احتساب عدالت میں پیش ہونا ہے، پوری حکومت خوف سے تھر تھر کانپ رہی ہے۔