بیوی نے واٹس ایپ پر توہین آمیز میسج کرنے پر شوہر کو جیل بھجوا دیا

492

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں خاتون نے واٹس ایپ پر توہین آمیز میسج کرنے پر شوہر کو جیل بھجوا دیا۔

اماراتی میڈیا کے مطابق ابوظہبی میں خاتون نے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرایا جس میں الزام عائد کیا گیا  کہ کسی معاملے پر شوہر سے ناچاقی ہوئی تو معاملہ  بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی بجائے شوہر نے اسے واٹس ایپ پر توہین آمیز پیغام بھیج کر اس کی تذلیل کی۔

کیس کی کرمنل کورٹ میں سماعت ہوئی تو عدالت نے بیوی کی شکایت پر شوہر کو آن لائن قانون کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے اسے 7 ماہ قید کی سزا سنائی جس میں 2 ماہ جیل اور 5 ماہ کی سزا کو معطل کردیا گیا۔