پنجاب کے 5 وزراء کے قلمدان تبدیل

405

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبائی وزراء کے محکمے تبدیل کر دیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبائی وزراء کے محکمے تبدیل کر دیے ہیں جس کے بعد صمصام بخاری سے وزیر اطلاعات کا محکمہ لیکر وزیر صنعت میاں اسلم اقبال کو اطلاعات کا اضافی چارج دیدیا گیا ہے جب کہ یاسر ہمایوں سے سیاحت کا محکمہ واپس لیکر وزیر نوجوان امور تیمور خان کو سونپ دیا گیا۔ وزیر قانون راجہ بشارت کو بھی سوشل ویلفیئر اور بیت المال کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔