نیب نے آصف زرداری کیخلاف ریفرنس دائر کردیا

386

قومی احتساب بیورو نے سابق صدر آصف علی زرداری سمیت دیگر 17 ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کردیا۔

نیب کی جانب سے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کردیا گیا ہے، احتساب عدالت میں دائر ریفرنس میں 17 دیگر ملزمان کو بھی نامزد کیا گیا ہے جن میں اقبال میمن، یونس قدوائی، حسین لوائی، عبدالغنی مجید سمیت دیگر ملزمان شامل ہیں۔

نیب نے ریفرنس میں پارک لین اسٹیٹ، پیراتھینون اورمیسرا تریکام لمیٹڈ کے سی ای اوز کو بھی نامزد کیا ہے۔