مضر صحت پانی سے بیماریاں پھیل رہی ہیں، ڈاکٹر سیف الرحمن

218

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی حیدرآباد ڈاکٹر سیف الرحمن نے کہا ہے کہ حیدرآباد میں شہریوں کو مضر صحت پانی سپلائی کیا جارہا ہے،واسا اور نمائندے ٹس سے مس نہیں ہورہے،مسلسل مجرمانہ کردار ادا کررہے ہیں۔جو پانی فراہم کیا جارہا ہے وہ رنگ دار اور بدبودار ہے،دریا اور نہروں کا گدلہ پانی اس سے بہتر ہے،مذموم مقاصد کے لیے پانی کی مصنوعی قلت پیدا کی جارہی ہے،ورنہ جولائی کے مہینے میں دریا اور نہروں میں پانی کی کمی نہیں،پانی کو پینے کے قابل بنانے کے لیے فنڈ مختص کردیے
جاتے ہیں مگر مطلوبہ اشیا استعمال ہی نہیں کی جاتیں اور فنڈ برابر خرچ ہورہے ہیں،ماضی کے مقابلے میں واسا شہریوں کو جان لیوا پانی فراہم کررہا ہے، ہیپاٹائٹس اور دیگر بیماریاں تیزی سے بڑھتی جارہی ہیں۔22 کروڑ آبادی والے ملک میں 4کروڑ 20لاکھ افراد ہیپاٹائٹس کے مرض میں مبتلا ہیں،اس مرض کے پھیلنے کی بڑی وجہ آلودہ پانی ہے ، حیدرآباد میں یہ صورت حال بہت خطرناک ہے مگر صوبائی حکومت،مقامی انتظامیہ،واسا افسران،ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اوربلدیاتی نمائندے عوام کی صحت سے کھیل رہے ہیں۔
ڈاکٹر سیف الرحمن