بہاولپور ‘غیر قانونی ہائوسنگ کالونی کیس میں 2اہم شخصیات گرفتار

204

بہاول پور(آن لائن) نیب ملتان کی بہاول پور میں کاروائی، غیر قانونی ہائوسنگ کالونی کیس میں 2 اہم شخصیات گرفتار۔ گرفتار ہونے والی شخصیات میں چیمبر آف کامرس کے سابق صدر شیخ عباس اور سابق تحصیل ناظم یزمان مسلم لیگ ق چودھری جبار شامل ہیں۔ گرفتار ہونے والی دونوں شخصیات غیر قانونی ہائوسنگ کالونیاں بنانے میں ملوث ہیں۔ عوامی شکایت پر گزشتہ ڈیڑھ سال سے غیر قانونی ہاوسنگ کالونی ہائوسنگ سوسائٹی کے خلاف کیس زیر سماعت تھا۔ چودھری عبدالجبار مسلم لیگ ق مشہور سیاسی شخصیت کے
قریبی ساتھیوں میں سے ہیں۔ 2 روز قبل نیب ٹیم نے بہاولپور آئی تھی اور ٹیم نے غیر قانونی اور غیر منظور شدہ کالونیوں کا دورہ کیا تھا۔ نیب ٹیم کو بہاولپور دورے کے دوران غیر قانونی کالونیوں کے متاثرین نے اپنے بیانات ریکارڈ کرائے تھے۔ بہاولپور میں چھتیس سے زائد غیر رجسٹرڈ کالونیاں موجود ہیں کالونیوں کی منظوری کی مد میں مالکان کی طرف سے کروڑوں روپے واجب الادا ہیں۔نیب کی کاروائی میں مزید غیر قانونی ٹاون مالکان کی گرفتاری کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
بہاولپور/گرفتاری