جماعت اسلامی کے رہنماخلیفہ انوار رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے

194

کراچی(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی کراچی کے دیرینہ رکن،کنٹونمنٹ بورڈکے سابق کونسلر،فاران کلب کے سابق جنرل سیکرٹری ،معروف تاجر و پاکستان بزنس فورم کے رہنما خلیفہ انوار احمد رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے ، ان کی نماز جنازہ جامع مسجد شمیم دہلی کالونی میں ادا کی گئی ،مرحوم کی نماز جنازہ میں نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی ،امیر جماعت اسلامی صوبہ
سندھ محمد حسین محنتی ، نائب امرا سندھ عبد الغفار عمر ،نظام الدین میمن ،نائب امرا کراچی برجیس احمد ، راجا عارف سلطان،سیکرٹری کراچی عبد الوہاب ، ڈپٹی سیکرٹریز کراچی راشد قریشی ،حافظ عبد الواحد شیخ ، انجینئر عبد العزیز ،عبد الرزاق خان ،امیر ضلع جنوبی و رکن سندھ اسمبلی سید عبد الرشید ،امیر ضلع قائدین سیف الدین ایڈووکیٹ ، سفیان دلاور ،ملک نعیم ، ذکر محنتی ،اہل محلہ، عزیزواقارب ،رشتے داروں اور جماعت اسلامی کے کارکنان نے بڑی تعدادمیں شرکت اور لواحقین و اہل خانہ سے تعزیت کی ۔دریں اثنا خلیفہ انوار احمد کے انتقال پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ، نائب امرا ڈاکٹر اسامہ رضی، مسلم پرویز ، ڈاکٹر واسع شاکر ،سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری اور دیگر نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت اور لواحقین و پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ خلیفہ انوار احمد ساری عمر اقامت دین کی جدوجہد میں مصروف رہے ،رفاہی و سماجی خدمات انجام دیں ،مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
انتقال