چیمپئزٹرافی ٹی ٹوئنٹی،امیررضا کی سنچری،ڈی ایس اے کلب فاتح

185

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اوپنر امیر رضا کی جارحانہ ناقابلِ شکست سنچری 111 رنز، اور انس احمد عمدہ نصف سنچری 51 رنز کی بدولت ڈی ایس اے کلب نے حریف العامر کولٹس سی سی کو باآسانی 78 رنز سے مات دے کر تیسرے آل کراچی چیمپئینز ٹرافی T-20 لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری کامیابی کے ساتھ اگلے مرحلے میں پہنچنے کے امکانات کو روشن کرلیا۔ مہمانِ خصوصی صدر ڈی ایس اے کلب عاصم علی نے فاتح ٹیم ڈی ایس اے سی سی کے امیر رضا کو ناٹ آئوٹ سنچری اسکور کرنے پر مین آف دی میچ ایوارڈ دیا اس موقع پر ان کے ہمراہ چیف آرگنائزر عتیق احمد، پیٹرن العامر کولٹس عبدالصمد بھی موجود تھے۔ المنصورہ کرکٹ گرائونڈ گلبرگ کی ہریالی فیلڈ پر کھیلے گئے میچ میں ڈی ایس اے کلب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اورز میں صرف 3 وکٹیں کھوکر 206 رنز کا بڑا مجموعہ ترتیب دیا۔ جارحانہ بیٹنگ کرنے والے اوپنر امیر رضا نے برق رفتار سنچری 111 رنز 69 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے بنائے، اور اننگز کے دوران 11 مرتبہ گیند کو بائونڈری لائین کراس اور 7 فلک شگاف چھکے بھی لگائے، ساتھی اوپنر انس احمد نے 5 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے شاندار نصف سنچری 51 رنز بنائے، دونوں کے درمیان 112 رنز کی عمدہ شراکت بھی قائم ہوئی، شو دھیر مرزا نے 3 چوکوں مدد سے 28 رنز بنائے۔ سید طیب، محمد عمر اور حبیب اللہ نے ایک ایک وکٹ لی،۔ جوابی بیٹنگ میں 207 رنز کے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے العامر کولٹس سی سی سجاد مشتاق، عزیر اکبر اور ایم وسیم کی نپی تلی بولنگ کے سامنے مقررہ 20 اوورز میں 128 رنز پر زمیں بوس ہوگئے۔ حبیب اللہ نے 25 گیندوں پر 48 رنز میں 4 چوکے اور ایک چھکا لگایا، رشید خان نے 15 رنز بنائے۔ سجاد مشتاق نے صرف 8، عزیر اکبر نے 15 اور ایم دسیم نے 17 رنز کے عوض2-2 وکٹیں حاصل کیں، مزکورہ میچ کو امپائرز وسیم الدین اور محمد ریحان نے سپروائز کیا۔