شاکرعمرگجر کے لیے بلیک گولڈ ایمبیسڈر کا اعزاز

686

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بفلوبریڈرز ایسوسی ایشن پنجاب پاکستان کی جانب سے ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر شاکر عمرگجر کوبلیک گولڈ ایمبیسڈر کا اعزازدیا گیاہے۔ایسوسی ایشن نے شاکر عمر گجر کو یہ اعزاز لائیواسٹاک سیکٹر کیلئے گرانقدر خدمات کے اعتراف میں دیا۔اس حوالے سے کراچی ایکسپو سینٹر میں ہونے والی حالیہ کامیاب ترین پاکستان پولٹری ،ڈیری اینڈ لائیواسٹاک ایکسپو کے اختتام کے بعدمنعقدہ تقریب میں شاکرعمرگجر کوخصوصی گولڈ میڈل ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے پہنایا۔ایسوسی ایشن کی جانب سے یہ اعزاز ایسے افراد کو دیا جاتا ہے جو بھینسوں کی ترقی کے حوالے سے خدمات انجام دیتے ہوں جبکہ اعلیٰ عہدوں پر فائز شخصیات اوربھینسوں کی ترقی کے حوالے سے کام کرنے والے اداروں کو بھی اس اعزاز سے نوازا جاتا ہے۔