قندھار ‘ پولیس ہیڈکوارٹر پر حملہ ،12اہلکار ہلاک

258

کابل(صباح نیوز)افغان صوبہ قندھار میں پولیس ہیڈکوارٹر کے گیٹ پر کار بم دھماکے اور طالبان کے حملے میں افغان سیکورٹی فورسز کے 12 اہلکار ہلاک، 60 زخمی ہوگئے ہیں۔افغان میڈیا نے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ پولیس کے انسداد منشیات ونگ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ دھماکے کے بعد حملہ آوروں کی طرف سے سیکورٹی فورسز پر اندھا دھند فائرنگ بھی کی گئی۔ حملہ آوروں نے فائرنگ کے ساتھ ساتھ دستی بم بھی پھینکے ۔افغان ذرائع ابلاغ کے مطابق طالبان نے حملے کی ذمے نداری قبول کر لی ہے۔