تینوں مسلح افواج او ریٹائرڈ سول ملازمین کی پنشن میں 10فیصد اضافہ

171

پشاور ( آن لائن)وفاقی حکومت نے تینوں مسلح افواج اور دفاعی بجٹ سے تنخواہ پانے والے ریٹائرڈ سول ملازمین کی پنشن میں 10فیصد اضافے کی منظوری دیدی ہے وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق یکم جولائی 2019کے بعد ریٹائرڈ ہونے والے سرکاری ملازمین کو 2011میں اعلان کردہ پنشن میں 17فیصد اضافہ ، 2015سے لیکر 2019تک اعلان کردہ پنشن میں اضافہ بھی ملے گا ۔ اگر پنشنر کو کسی وفاقی اورکسی صوبائی حکومت سے بھی پنشن ملتی ہے تواسے یہ اضافہ نصف وفاقی او رنصف صوبائی حکومت کی جانب سے ملے گا ۔